جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کی ہیٹرک، آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو بڑا انعام دیدیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی، دبئی (این این آئی)ورلڈ کپ میں تین میچ جیت کر پاکستان، بھارت سے آگے نکل کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی رینکنگ میں انگلینڈ پہلے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان بھارت سے

5 پوائنٹس پیچھے تھا، آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس 265 ہوگئے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اب تک بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے چکا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے بلے باز آصف علی کے شاندار چھکوں پر اْنہیں شاندار میچ فینیشر قرار دے دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے گزشتہ میچ کے چند مناظر کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تینوں میچ جیتنے پر اللّہ تعالیٰ کا شْکر بھی ادا کیا۔بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ افغانستان نے خوب مقابلہ کیا جبکہ ہماری ٹیم بالخصوص شاہین شاہ آفریدی اور عماد کی جانب سے باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔اْنہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے بھی قابلِ تعریف اننگز کھیلی جبکہ آصف علی کی جانب سے میچ کا شاندار اختتام واقعی قابل تعریف ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سب کی نظریں اگلے میچ پر جمی ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…