ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

پاک افغان میچ کے ہیرو آصف علی کا قرآنی آیت لکھ کر جذبات کا اظہار

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ٗ اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی بلے باز آصف علی نے پلیئر آف دی میچ ملنے پر لی گئی تصویر شیئر کر دی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف علی نے اپنی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ روز اْنہیں ‘پلیئر آف دی میچ’ ملنے پر لی گئی تھی۔آصف علی نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے

ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت لکھی کہ اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری کامیابی صرف اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔دوسری جانب ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معترف ہوگئے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سابق کپتان مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ کیریئر میں مصباح نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا۔آصف علی کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ مصباح الحق نے انہیں فیصل آباد سے پک کیا۔علاوہ ازیں پاکستانی بلے باز آصف علی کی جانب سے افغانستان سے میچ جتوانے کے بعد جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے کریم جنت کو 4 چھکے لگا کر میچ ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کو جیت دلوانے کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…