پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، شاہد آفریدی پاک بھارت فائنل دیکھنے کے خواہاں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی یکے بعد دیگرے دو فتوحات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پران کا دل ’گارڈن گارڈن‘ ہوگیا ہے۔ ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے 44 سالہ سابق

کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت پر بہت اچھا لگا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم اور زیادہ مثبت ہوکر کھیلی ہے۔شاہد آفریدی نے ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف بھی اچھی کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔ سابق آل راؤنڈر نے پاکستانی بولنگ لائن اپ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام بولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بہترین بولنگ کررہے ہیں، وکٹیں اْڑانے والے بولرز چاہیں تو میچ کی بازی پلٹ دیں۔اس کے علاوہ پاک بھارت میچز پر شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہوں تو لوگ زیادہ انجوائے کریں گے، دونوں ملکوں کے شائقین اپنے اپنے ملکوں میں کرکٹ انجوائے کررہے ہیں البتہ آج کل ہم زیادہ انجوائے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی جب کہ دوسرے مقابلے میں کیویز کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ آج شام 7 بجے افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…