اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی افغانستان کے خلاف پلاننگ ٹھیک نہیں تھی،
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی بیٹنگ نے مجھے پریشان کر دیا ہے اور یہ بات کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کر رہا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف بیٹنگ میں ناکام نظر آیا ہے تاہم ہمارے بالرز نے اچھی بالنگ کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے بہت زیادہ گیندیں کھیلیں، انہوں نے 47 گیندیں کھیل کر 51 رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے ٹھیک نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آج حسن علی اچھے ردھم میں نہیں تھے لیکن امید ہے کہ وہ کم بیک کر لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستانی بیٹنگ نے پریشان کیا ہے، ابھی ہم 145 اور 150 سے پھنس رہے ہیں یہ پریشان کن ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی بیٹنگ میں بہتری لانا ہو گی۔