اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان مسلم لیگ (ن)پر پابندی لگ سکتی ہے،فرخ حبیب

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ غیر قانونی فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے، سیاسی جماعتوں کے اکانٹس کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، فرضی ناموں پر کروڑوں روپے کی رقم (ن)لیگ کے پارٹی اکانٹس میں جمع کی گئی، نوازشریف توشہ خانہ کی بی ایم ڈبلیو گھر لے گئے الیکشن کمیشن کے باہر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اکانٹس کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، گزشتہ چار روز سے پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کے اکانٹس کو دیکھ رہے ہیں، تین سال میں ن لیگ کے پارٹی اکانٹس میں 45 کروڑ روپے آئے، ن لیگ کے پارٹی اکانٹس میں کئی مشکوک نام پائے گئے، فرضی ناموں پر کروڑوں روپے کی رقم ن لیگ کیپارٹی اکانٹس میں جمع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فرضی ناموں کے ساتھ فنڈز ٹرانسفر کی رسیدیں موجود نہیں،ن لیگ پارٹی اکانٹس میں جمع کرائے گئے فنڈز کی رسیدیں سامنے نہیں لا سکی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف توشہ خانہ کی بی ایم ڈبلیو گھر لے گئے، نواز شریف اپنی ہی پارٹی کے 4.5 کروڑ روپے ذاتی استعمال کے لئے لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ن لیگ کے پارٹی اکانٹس پر مالیاتی ماہرین کے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دئیے، پیپلز پارٹی کے اکانٹس کی جانچ پڑتال بھی کرنی ہے انہیں بھی حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے،رسید یں نہ دینے پر یہ ہمارے شک کو یقین میں بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ کے معاملے کو وزیراعظم نے دنیا بھر میں اجاگر کیا، اگر کوئی بیرون ملک ہماری دل آزاری کرتاہے تو کیا اپنے لوگوں کو مارنا جائز ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے براہ راست فائرنگ کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…