جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کو پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد،کوئٹہ(مانیٹرنگ، این این آئی) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی، ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کر دیں گے۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر مارجن نہ بڑھایا گیا تو کاروبار بند کردیں گے،

حکومت نے ڈیلرز مارجن 5 فیصد کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، پٹرولیم ڈیلرز مارجن قیمت فروخت کا 6 فیصد کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرز اپنے اپنے علاقوں میں جو اضافہ کرسکتے ہیں وہ کریں، عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ وزیر توانائی کی دعوت ملی ہے مگر ان سے نہیں ملوں گا، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اعلان کرے کہ ڈیلرز کے مارجن میں اتنا اضافہ کریں گے، اب ہم خاموش نہیں رہیں گے۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ معیشت کو مصنوعی آکسیجن سے چلانے کے بجائے آئی ایم ایف کی غلامی اوربدعنوانی سے نجات دیں۔ مہنگائی،آئی ایم ایف کی غلامی،بدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی میدان عمل میں موجودہے۔حکومت واپوزیشن دونوں مہنگائی بدعنوانی کے ذمہ دارہیں یہی اپوزیشن جب حکومت میں آجاتی ہیں تو ان کو عوامی مسائل مشکلات اورپریشانیاں نظر نہیں آتی جماعت اسلامی 31اکتوبر کو اسلام آبادمیں لاکھوں نوجوانوں کو جمع کرکے حکمرانوں سے حساب مانگیں گی۔حکمران خود مالامال جب کہ مہنگائی وبدعنوانی کی وجہ سے عوام کا براحال کر کے بدحال کردیا ہے۔عوام جماعت اسلامی کی عوامی انقلابی جدوجہدمیں ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت گیس،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عوام کو خصوصی ریلیف دیں یوٹیلٹی اسٹورپر معیاری اشیاء کی فراہمی وقیمتوں میں کمی کریں۔

اہلیت وصلاحیت سے محروم حکومت کی جانب سے بجلی قیمتوں اور بلز میں بے شمار،ظالمانہ ٹیکسز پرکی وجہ سے عوام پر ہر ماہ یوٹیلٹی بلزکی شکل میں مہنگائی کے ڈرون حملے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے غریب کم آمدنی والے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی بلز کی آڑمیں لوٹ مار بدترین کرپشن ہے ہر فرد کو اس ظلم کے خلاف

آوازاُٹھانی چاہیے چیف جسٹس بجلی بلز کی آڑمیں ناروا ٹیکزجبر وظلم کانوٹس لیکر عوام کو انصاف فراہم کریں غریب پریشان حال عوام پرماچس سے لیکر موبائل کارڈ تک ہرچیزپرٹیکس دے رہے ہیں مگر دوسری طرف حکومت کی طرف سے نہ عوام کو ریلیف مل رہاہے نہ حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اور کم خرچ کی طرف

جارہے ہیں۔یوٹیلٹی بلز میں الیکٹرک سٹی ڈیوٹی جی ایس ٹی،انکم ٹیکس،ایکسٹراٹیکس آن ایف پی اے،این جی سرچارج، سیل ٹیکس،جی ایس ٹی ایف پی اے،ای ڈی ایف پی اے، میٹررینٹ،سروس رینٹ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،ایف سی سرچارج،ٹی وی فیس سمیت خفیہ ٹیکس سرچارج ٹیکسز کی وجہ سے تین سوکا بل بارہ سو اور

بارہ سو کا بل پانچ ہزار تک پہنچ جاتا ہے۔یہ ملک کے بائیس کروڑعوام کیساتھ زیادتی اور ظلم ہے حکومت عوام کو کوئی ریلیف،آسانی وسہولت فراہم کرنے کے بجائے ٹیکسز پر ٹیکسزاور بدترین مہنگائی مسلط کر رہی ہے دوسری جانب دنیا بھر سے بھاری سودی قرضے لیے جارہے ہیں جبکہ عوام کو اس کا کوئی فائدہ اب تک نہیں پہنچایا جارہا

جس کی وجہ سے غریب اور غربت میں بدترین اضافہ ہوگیا ہے۔جماعت اسلامی اس ظلم وجبر،بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی۔حکومتی سطح پر سادگی وقناعت،کم خرچ وقناعت کا فقدان،شاہ خرچیوں،بدعنوانی کا مقابلہ ہیں کوئی تبدیلی نہیں تبدیلی صرف بدترین مہنگائی،بھاری سودی قرضو ں میں بدترین

اضافہ حکومتی سطح پروہی وی وی آئی پی پروٹوکول،شاہ خرچیاں اور بدعنوانی واقرباء پرور ی جارہی ہے قومی خزانے عوامی کے خون پیسنے کی کمائی کے ٹیکسز کو عوام پرخرچ کرنے کے بجائے وزراء ومشیروں کے قافلوں پر خرچ کیا جارہاہے جس وجہ ملک وملت تباہی وبربادی کی جانب گامزن ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…