نسلہ ٹاورگرانے کے اخراجات کس سے لئے جائینگے؟ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

28  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ٹاور گرانے کیلیے کنٹرولڈ ماڈرن ڈیوائسز استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی میں نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کنٹرولڈ ماڈرن ڈیوائسز کا استعمال کیا

جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ عمارت گراتے ہوئے اطراف میں کوئی اورنقصان نہ ہو۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ کام 1 ہفتے میں مکمل کیا جائے اور عمارت گرانے کے لیے وہ طریقہ کار اختیار کیا جائے جس طرح دنیا بھر میں عمارتیں گرائی جاتی ہیں۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ جدید ڈیٹونیشن کا استعمال دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی کیا جا رہا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمارت گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیے جائیں اور اگرمالک رقم نہ دے توکمشنرکراچی زمین کررقم وصول کریں۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمارت گرانے کے بعد ملبہ بھی فوری اٹھایا جائے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت پر کمشنر کراچی سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔دوسری جانب نسلہ ٹاور کو تاحال سرکاری تحویل میں نہیں لیا گیا، رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لئے دی جانے والی مہلت بھی ختم ہوچکی ہے۔ننسلہ ٹاور کو سرکاری تحویل میں لینے کے بعد گرانے

کا عمل شروع کیا جائے گا۔نسلہ ٹاور میں مکین تاحال رہائش پذیر ہیں لیکن سامان کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے، مختلف سیاسی اور سماجی رہنمائوں کا بھی نسلہ ٹاور کے رہائشیوں سے اظہار ہمدردی کے لئے آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ رہائشی ، بلڈرز کی نمائندہ تنظیم آباد کے نمائندوں سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد عمارت کے باہر موجود ہے۔بلڈنگ کے یوٹیلٹی کنکشنز منقطع کیے جاچکے ہیں، کمشنرکراچی آفس نے کنٹرولڈ بلاسٹنگ سے عمارت کو گرانے کے لئے اشتہار دے دیا گیا ہے۔اشتہار میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کو 3 روز میں تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…