شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ کی تنخواہ کتنی ہے؟

28  اکتوبر‬‮  2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)مداحوں کی بڑی تعداد اور شہرت کے باعث بالی ووڈ سپر سٹارشاہ رخ خان کی سکیورٹی اتنی ہی سخت ہے جس کیلئے انہوں نے ایک ذاتی محافظ بھی رکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ ان کے باڈی گارڈ روی سنگھ بھی ہر جگہ دیکھے جاتے ہیں چاہے پھر شاہ رخ بیٹے آریان سے ملنے آرتھر جیل جائیں

یا بیٹے کے کیس کے لیے عدالت جائیں بالی ووڈکنگ کے باڈی گارڈ روی سنگھ ان کے ساتھ ہر جگہ ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق روی سنگھ شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تقریبا ً10 سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روی سنگھ کی سالانہ تنخواہ 2 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے جو کہ ماہانہ 22 لاکھ 50 ہزار روپے بھارتی روپے ہے۔دوسری جانب پونے پولیس نے مبئی کروز ڈرگز کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ایک متنازع گواہ کرن گوساوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پونے پولیس نے گوساوی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گوساوی کے خلاف دھوکا دہی کے کئی مقدمے درج ہیں اور ان میں سے ایک کے معاملے پر پولیس کو اس کی تلاش تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے پولیس نے گوساوی کو رات گئے گرفتار کیا ہے۔کرن گوساوی کے خلاف پونے کے فراسخانہ پولیس اسٹیشن میں 2018 سے دھوکا

دہی کا مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف لْک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ کئی دنوں سے فرار چل رہا تھا۔پونے پولیس کی دو ٹیمیں گوساوی کو گرفتار کرنے کے لیے یوپی بھی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق 2018 میں کرن گوساوی اور شیربانو قریشی نے پونے کے چنمے دیشمکھ نامی نوجوان کو ملائیشیا میں نوکری دلانے کا لالچ دے کر اس سے 3 لاکھ روپے کی رقم وصول کی تھی۔اس معاملے میں پونے پولیس پہلے ہی ممبئی سے شیربانو قریشی کو گرفتار کر چکی ہے اور اب گوساوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔کرن گوساوی وہی شخص ہے جو آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد نظروں میں آیا تھا، گوساوی آریان کیس میں این سی بی کا گواہ بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…