جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بندے بن جاؤ،وقت بدلتے وقت نہیں لگتا شعیب اختر کے مذاق پر ہربھجن سنگھ کو غصہ آگیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور بھارتی کھلاری ہربھجن سنگھ کے مابین نوک جھونک کے دوران ہربھجن سنگھ غصہ کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہربھجن سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئےایک پُرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویڈیو لِنک پر ہربھجن سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار ہربھجن سے کہتے ہیں اگر 24 کو پاکستان ہارتا ہے تو وہ انہیں سب سے پہلے میسج کریں گےاور کہیں گے کہ انہوں نے ایک اعشاریہ 6 ملین لوگوں کا دل توڑ دیا ۔شعیب اختر کی جانب سے ویڈیو کو مذاق میں شیئر کیا گیا تھا اور وہ ہربھجن سے صرف مذاق کر رہے تھے لیکن ہربھجن سنگھ غصے میں آگئے اور کہہ دیا کہ بندے بند جائو، وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ۔ جبکہ شعیب اختر نے جواب میں لکھا کہ میں بھارتی ٹیم کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن اس سے پہلے مذاق بھی ساتھ ساتھ ضروری ہے ۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر اور بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شروع ہوگئی۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی بھارت کو تاریخی شکست سے دوچارکیا، پھر کیا تھا، محمد عامر اور ہربھجن سنگھ کے درمیان ٹوئٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پہلے عامر نے ہربھجن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ‘وہ پوچھنا تھا پاجی نے اپنا ٹی وی تو نہیں توڑا ؟’۔جواب میں ہربھجن نے عامرکی گیند پر چھکا لگانے کی وڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ‘یہ چھکے کی لینڈنگ تمھارے گھر کے ٹی وی پرتو نہیں ہوئی تھی؟‘۔اس پر محمد عامر کا جواب آیا ’ آپ کی بولنگ دیکھ رہا تھا جب شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار گیندوں پر چار چھکے لگائے تھے۔‘ہربھجن نے پھر جواب دیتے ہوئے عامر کو فکسنگ کے طعنے دینا شروع کردیے۔پھرعامر نے لکھا ‘لگتا ہے پاجی کو برا لگ گیا، بھاگو بھاگو لالا آیا ہے۔‘اس کے بعد بھی ہر بھجن اور عامر کے درمیان لفظی گولا باری جاری رہی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…