جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

بابر اعظم 10 سال میں سارے ریکارڈ توڑ سکتا ہے، انضمام الحق

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پورے ٹورنامنٹ

کو میسیج دیا ہے پاکستان کی ٹیم کتنی خطرناک ہے۔ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ بابر کی جیسی تیکنیک ہے،اس سے لگتاہے 10 سال میں وہ سارے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔انضمام الحق نے کہاکہ بابر اعظم تکنیکی اعتبار سے ویرات کوہلی سے بہت بہتر ہیں، پریکٹس میچ میں بھی بابر کلیئر تھے کہ بھارت کے خلاف کس انداز میں جانا ہے۔سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وننگ کمبی نیش سے لڑکوں میں اعتماد آ رہا ہو اسی کو جاری رکھنا چاہیے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہاکہ بابر اعظم نے ہر کھلاڑی کو پلان کے مطابق کھلایا جبکہ شاداب نے آخری دو اوور بہت اچھے کیے اور وکٹ لی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ جو کمبینیشن بنا ہوا ہے اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…