جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لیفٹیننٹ جنرل(ر)بلال اکبرکو چیئرمین نیب بنانے کی تیاریاں ، سعودی عرب میں متبادل پاکستانی سفیر کا نام بھی طے کرلیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سات ماہ قبل ہی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لگائے جانے کے بعد اب وزیراعظم عمران خان انہیں واپس بلانے پر غور کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ کی شائع خبر کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ریاض میں ان کے متبادل کا نام بھی طے کرلیا گیا ہے اور اعلان جلد ہی متوقع ہے۔

بلال اکبرکوواپس بلانے کی اصل وجہ معلوم نہیں لیکن غیر مصدقہ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں چیئرمین نیب لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال فی الحال عہدے میں توسیع لیے ہوئے ہیں اور ان کے عہدے کی مدت 8 اکتوبر کو ختم ہونے کے بعد صدر عارف علوی نے ان کے عہدے کی مدت مکمل ہونے سے ایک دن قبل ہی آرڈیننس جاری کرکے جاوید اقبال کو عہدے میں توسیع دی، اس کیلئے اپوزیشن لیڈر سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور یہ بھی ایک الگ سوال ہے۔ یاد رہے کہ بلال اکبر دسمبر 2020 میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت وہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے چیئرمین تھے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں سفیر کا عہدہ اکثر ریٹائرڈ فوجی افسر کو دیا جاتا ہے جس سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے جو زیادہ تر دفاعی نوعیت کے ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اس مرتبہ بلالاکبر کے متبادل کے طور پر کسی ریٹائرڈ فوجی کی بجائے پیشہ ور سفارت کار کو مقرر کیا جائے۔وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب اس معاملے پر چند روز قبل سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ بلال اکبر نے بھی اسے افواہ کہا،جب ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا، موجودہ حالات کے تناظر میں شاید کچھ افواہیں زیر گردش ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…