اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ کے چوہے تھر کے بچوں سے خوش قسمت ہیں جو گندم کھا گئے ، شہباز گل

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ کے چوہے تھر کے بچوں سے خوش قسمت ہیں جو گندم کھا گئے۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل

نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پلی بارگین کسے کہتے ہیں شاہ صاحب بتانا پسند کریں گے قوم کو؟ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد چوری کا مال واپس کرنا ، یہ سندھ سرکار کے دور کا کارنامہ ہے ، قوم کو یاد ہے ذرا ذرا ، تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے ذاتی غلام معیشت پر پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم نے میاں مفرور کو نکال کر شکرانے کے نوافل ادا کیے ، قوم کو باریاں لگا کر لوٹنے والوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا ، ملک کو آئی ایم ایف کی نظر کرنے والے آج مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ گھٹیا سیاست چمکانے والے عالمی مہنگائی کے اعداد و شمار دیکھیں ، دنیا میں مہنگائی 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…