جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نور مقدم قتل کیس ،سپریم کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کے معاملے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کے معاملے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہاگیاہے کہ ضمانت کے غلط استعمال، ٹرائل میں تاخیر یا گواہان پر اثر انداز ہونے کی صورت میں ضمانت واپس لی جاسکتی ہے۔

جمعہ کو جسٹس عمر عطا بندیال نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں سپریم کورٹ نے عصمت ذاکر کی خاتون ہونے کے ناطے درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کیلئے کہا گیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ضمانت کے غلط استعمال، ٹرائل میں تاخیر یا گواہان پر اثر انداز ہونے کی صورت میں ضمانت واپس لی جاسکتی ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عصمت ذاکر کو فوجداری قانون کی دفعہ 497 کی ذیلی شق ایک کے تحت ضمانت دی جاتی ہے، مذکورہ قانون کے تحت 16 سال سے کم عمر ملزم، خاتون یا بیمار کو ضمانت دی جا سکتی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ برقرار ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…