جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان قانون پر عمل نہ کرنے والے دس بدترین ملکوں میں شامل

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے سب سے کم درجہ والے اور بدترین ممالک میں شامل ہوگیا۔ورلڈ جسٹس پروجیکٹ رول آف لا انڈیکس 2021 میں پاکستان 139 ممالک میںسے 130 ویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا انڈیکس میں

اسکور 0.39 رہا، جبکہ انڈیکس میں رینکنگ صفر سے ایک کے درمیان کی جاتی ہے۔ ایک رینکنگ قانون کی حکمرانی کی مضبوطی کی نشاندہی کرتا ہے۔جنوبی ایشیا میں بھی پاکستان بدترین کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ نیپال ، سری لنکا ، بھارت ، بنگلہ دیش سب نے قانون کی حکمرانی کے زمرے میں پاکستان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ خطے میں صرف افغانستان پاکستان سے نیچے ہے۔رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن ، بنیادی حقوق ، آرڈر اور سیکورٹی اور ریگولیٹری نفاذ کے شعبوں میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ان شعبوں میں پاکستان خطے میں دوسرا بدترین ملک ہے۔فوجداری انصاف کے نظام ، سول انصاف ، آزاد حکومت اور حکومتی اختیارات پر رکاوٹوں کے شعبے میں پاکستان کل چھ علاقائی ممالک میں سے چوتھے نمبر پر ہے۔عالمی سطح پر ، 139 ممالک میں سے پاکستان آرڈر اور سیکیورٹی کے حوالے سے تین بدترین ممالک میں شامل ہے۔سول جسٹس ، ریگولیٹری نفاذ ، بنیادی حقوق اور کرپشن میں پاکستان بالترتیب 124 ویں ، 123 ویں ، 126 ویں اور 123 ویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…