بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا کراچی، لاہور، پشاور و دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کا اعلان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پی ڈی ایم جمعہ کے بعد ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرےکا اعلان کر رکھا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کے مطابق مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے

قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے،لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر3 بجے احتجاجی جلوس کا آغاز ہو گا ،احتجاجی مظاہرہ(آج)جمعہ کی نماز کے بعد کئے جائیں گے،سرگودہا، خوشاب، میانوالی، بھکر، جھنگ، جوہر آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویڑن میں احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا گیا،میانوالی میں 24 اکتوبر بروز اتوار 3 بجے سہ پہر ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج ہوگا،بھکر میں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی،سرگودہا میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے ،پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد 3 بجے احتجاج ہوگا،پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پشاور میں سہہ پہر 4 بجے احتجاجی مظاہرہ ہو گا ،کراچی میں ایمپریس مارکیٹ سے جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…