پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ اس بارے میں رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے کھیل کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کی وجہ سے یہ عہدہ قبول کیا ہے اور آئندہ تین سال تک وہ تنخواہ نہیں لیں گے،

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے 8، 11 اور 14 نومبر کو کراچی میں ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم نومبر کو کراچی پہنچے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیم کے بعد ویسٹ انڈیز کی مینز ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔دوسری جانب ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے،18 رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔پاکستان ویمن ٹیم میں جویریہ خان کے علاوہ ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ،فاطمہ ثنا، ارم جاوید، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔اس کے علاوہ رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرا امین اور سدرا نواز کو بھی پاکستان ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز 21 نومبر سے زمبابوے میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…