مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو بد دعائیں دینے والا شہری گرفتار کر لیا گیا۔ شہری نے وزیراعظم کو بددعائیں دینے کے لئے مسجد میں اعلان کیا تھا، 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ ہوتی پولیس نے حکومت اور وزیراعظم کو بددعائیں دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا ہے، مہنگائی سے تنگ شہری نے مسجد میں اعلان کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو عمران خان کی حکومت سے جان چھڑانے کے لئے بددعائیں دینے کی استدعا کی تھی، پولیس نے لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے، بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری کو ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ہے۔