لکھنو (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں نکالے جانے والے ایک مذہبی جلوس کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتاریاں کی گئیں ۔عید میلاد النبیۖ کے موقع پر منگل کو علاقے میں جلوس نکالا گیا تھا۔نوئیڈا کے ڈی سی پی راجیش ایس نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور ساتھ ہی ویڈیو کی تفتیش بھی کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے ہندوستان زندہ باد کے نعروں کے بیچ پاکستان بول دیا جس کی وجہ سے ہجوم نے بھی زندہ باد کہا۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ مسلمانوں کے اجتماعات میں اس قسم کی کارروائیاں ہندو انتہا پسند تنظیموں کے کارکن کرتے ہیں جس کا مقصد مسلمانوں کو مشکلات میں ڈالنا اور انہیں گرفتار کروانا ہوتا ہے۔