منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر میں بھی شدید سیاسی بحران ٗسینئر وزیر سمیت 6 وزرا ٗ 2 مشیروں کا کابینہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ریاستی وزرا کے اختلاف کے باعث وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس آج جمعرات

کومظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینئروزیرسمیت چھ وزرا اور دو مشیروں نیشرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرنے والوں میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس،وزیر خرانہ ماجد خان، وزیر خوراک علی خان شانی،وزیر جنگلات اکمل سرگالہ، وزیر زراعت میر اکبر، وزیر سماجی بہبودشاہدہ صغیراور مشیر اکبر ابراہیم شامل ہیں۔آزاد کشمیر میں عبدالقیوم نیازی کی حکومت بننے کے بعد تین ماہ میں ایک بھی کابینہ کا ایسا اجلاس نہیں ہو سکا جس میں تمام وزرا شریک ہوئے ہوں ۔کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے وزرا کو سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کی حمایت بھی حاصل ہے۔ وزیر خزانہ ماجد خان کی کابینہ اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے حکومت سے ریاست کو ملنے والے فنڈز کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…