جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی شہری کی طرف سے مسجد حرام کے ملازمین میں نقد رقوم تقسیم ٗویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مقامی سعودی شہری کو مسجد حرام میں حرم مکی کی صفائی کرنے والے رضا کاروں میں نقدم رقم تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری مسجد حرام میں عازمین عمرہ کی خدمت کرنے اور مسجد حرام میں مختلف خدمات انجام دینے والے افراد میں نقد رقم تقسیم کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے اس کلپ پر شہریوں کی طرف سے رقم تقسیم کرنے والے شخص کی تحسین کی گئی ہے اور سماجی کارکنوں نے اسے حرم مکی کے رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی قابل تحسین کوشش قرار دیا ہے۔ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نمازیوں اور زائرین کے لیے مکمل طورپر کھول دیا ہے۔ایجنسی برائے امور حرمین نے نمازیوں اور زائرین کی صحت کی حفاظت کے لیے متعدد پروگرامات، اقدامات اور وبا کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کے مربوط نظام پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…