نیٹو کا افغانستان سے متعلق پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر نمائندے کی ملاقات

20  اکتوبر‬‮  2021

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر

کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفنو پونٹی کوروو نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن اور افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برادری کو افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران اسٹیفنو پونٹی کوروو نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے افغانستان سے غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء اور خطے کے استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، نیٹو نمائندے نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…