اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں رواں سال گندم کی پیداوار 27.50 ملین میٹرک ٹن ہوئی ہے جبکہ ملکی ضرورت 30.27 ملین میٹرک ٹن ہے پاکستان میں تقریباً ہر آدمی 115 کلوگرام گندم سالانہ استعمال کرتا ہے دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رواں سال 20.90 ملین میٹرک ٹن گندم کی
پیداوار ہوئی ہے پنجاب کی آبادی 11 کروڑ 91 لاکھ ہے اور سالانہ 13.69 ملین میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے سندھ میں رواں سال کراپ رپورٹنگ سروس کے مطابق 4 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ سندھ کی آبادی پانچ کروڑ 18لاکھ ہے اور سندھ میں 5.96 ملین میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے خیبرپختونخواہ میں رواں سال 1.45 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ کی آبادی تین کروڑ تیس لاکھ اور 3.80 ملین میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے بلوچستان میں گندم کی پیداوار 1.15 ملین میٹرک ٹن ہوئی ہے جبکہ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 34 لاکھ ہے اور 1.54 ملین میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے وفاقی دارالحکومت کی آبادی 22لاکھ ہے اور اسلام آباد میں 0.25 میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے آزاد جموں و کشمیر کی آبادی 47 لاکھ جبکہ گندم کا استعمال 0.54 میٹرک ٹن ہے گلگت بلتستان کی آبادی ہے 17 لاکھ اور گندم کا استعمال 0.19 میٹرک ٹن ہے آئی ڈی پیز کی کی تعداد 15 لاکھ ہے جبکہ ان کے لیے 0.17 میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے اس کے علاؤہ ملک کی بیج کی ضرورت 1.20 ملین میٹرک ٹن ہے پولٹری اور ویسٹیج میں گندم 0.30 میٹرک ٹن سٹریٹیجک ریزرو کے لیے 2.00 ملین میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح ملک کی کل آبادی 23 کروڑ 28 لاکھ کے لیے ہمیں 26.77 ملین میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے اور کل ضروریات 30.27 ملین میٹرک ٹن کی ہے ۔