اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

وقت آ گیا ہے ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے، احسن اقبال

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال ے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے، غیر نمائندہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے تاکہ ملک ترقی کرسکے۔

پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ووٹ کے حق کو منوانے کے لئے نکلیں تاکہ ملک کو بچا سکیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سی پیک اور ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا، اس وقت پاکستان تنہا کھڑا ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ ہی لانے والوں کی۔طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ 5 سال اور ملیں گے۔انہوں نے کہ کہ ساڑھے 3 سال پہلے اور آج کے پاکستان کا فرق آپ کے سامنے ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے نہ تو اپنی عزت کا خیال کیا اور نہ لانے والوں کی۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے دہشت گردی ختم کی، لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا اور ملک کو ترقی دی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں آئین توڑنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کے خلاف نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین توڑنے والوں سے مفاہمت ممکن نہیں، عوام آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے مزاحمت پر بھی تیار ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرح ترقی کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…