اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ڈیرہ غازی خان بورڈ کے 432 طلبہ وطالبات نے 1100 نمبر حاصل کر کے نیا ریکارڈ بناڈالا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/ڈی جی خان( این این آئی)لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 617 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 98.56 فی صد رہا۔میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 702 طلبہ نے درخواستیں دی تھیں

اور امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 امیدواروں نے شرکت کی۔میٹرک کے امیدواران کے لیے سپیشل امتحان 11 دسمبر 2021 سے منعقد ہوگا، امیدواران اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم نومبر تک ادا کر سکتے ہیں۔ڈبل فیس کے ساتھ 8 نومبر اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 15 نومبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔چیئرمین لاہور بورڈ کے مطابق کوڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے جبکہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔بورڈ کے مطابق سپیشل امتحان 11دسمبر سے لیا جائے گا، یہ سپیشل امتحان غیر حاضر بچوں اور نمبروں سے ناخوش بچے دے سکیں گے۔علاوہ ازیںڈیرہ غازی خان بورڈ کے 432 طلبا وطالبات نے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ بناڈالا۔ لیہ پہلے نمبر ،مظفرگڑھ دوسرے ، ڈیرہ غازی خان تیسرے اور راجن پور چوتھے نمبر پر رہا۔ بورڈ میں 17 ہزار طلبا وطالبات کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا گیا۔بورڈ میں 98 ہزار طلبا و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا تھا۔ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی چیئر پرسن کشور ناہید رانا نے نتائج کا اعلان کیا۔ طلبا وطالبات نے الیکٹو مضامین میں سو فیصد نمبر حاصل کئے جس کی وجہ سے بچوں کے سو فیصد نمبر آئے ہیں۔ طلبا و طالبات کیلئے نتائج ویب سائٹ پر دے دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…