جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

وادی گلوان میں چینی اور انڈین فوجیوں کے درمیان ٹکرا ئوکی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )چین کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چین کے فوجیوں کے قبضے میں زخمی انڈین فوجیوں کو لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو گزشتہ برس گلوان وادی میں چینی اور انڈین فوجیوں کے درمیان ٹکرا ئوکے بعد پکڑے گئے انڈین فوجیوں کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گلوان وادی کے خونریز ٹکرا کی اس ویڈیو میں انڈین فوجیوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہوئی ہے جبکہ چینی فوجی زخمی انڈین فوجیوں کو ایک ایک کر کے سہارا دے کر لے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔چینی حکومت یا چین کے کسی سرکاری ادارے نے اس ویڈیو کو جاری کرنے کی تصدیق نہیں کی لیکن یہ مخصوص ویڈیو صرف چینی فوج کے پاس ہی ہو سکتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ چین کے پاس اب بھی اس لڑائی کی اہم ویڈیوز موجود ہیں۔ اگر یہ کشیدگی بڑھتی رہی تو آنے والے دنوں میں اس خونریز لڑائی کی مزید ویڈیوز سامنے آ سکتی ہیں۔اس ویڈیو کے بارے میں انڈین میڈیا میں مکمل خاموشی ہے۔ اسے کہیں دکھایا نہیں گیا اور نہ ہی اخبارات نے اس کے بارے میں کوئی خبر یا تصویر شائع کی۔ٹوئٹر پر اس ویڈیو کے بارے میں کجھ لوگوں نے ردعمل ظاہر کیا لیکن حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کے بارے میں جواب دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…