جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

نسلہ ٹاور کے مکین15 روز میں عمارت خالی کردیں ، حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق او سی کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لیے

حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ، عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے رہائشیوں کو پندرہ دن کے اندر سامان نکال کر جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وی او اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے رہائشیوں کو فائنل نوٹسسز کے ساتھ نوٹس کی کاپی اخبارات میں بھی شائع کرادی ہے ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے رہائشیوں کی ریویو پٹیشنز بھی خارج کردی ہیں ، کمشنر کراچی کو اب اس جگہ کا قبضہ حاصل کرنا ہے۔نوٹس میں کہا ہے کہ کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں ائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ اس سے قبل بھی انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو جولائی اور پھر ستمبر میں نسلہ ٹائور خالی کرنے کے نوٹسسز بھیجے جاچکے ہیں ، لیکن عمل نہیں ہوا۔یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…