ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

جس نے قرآن کریم میں مہارت حاصل کرلی ہو وہ معزز فرشتوں کے ساتھ ہوگا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021 |

سرگودہا(این این آئی)عشرہ شان رحمت للعالمین کے میں مقامی سکول کمپری ہینسو میں محفل نعت اور شعبہ تحفیظ القرآن سے قرآن پاک حفظ کرنے والے 10سے 15 سال کے 21 بچوں کی دستار بندی ہوئی۔زرائع کے مطابق بچوں کے قرآن پاک حفظ کی تقریب دستار بندی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ، ڈائریکٹر کالجز چوہدری سرفراز گجر، سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی،

ڈائریکٹر تعلقات عامہ چوہدری شہزاد احمد ورک ،پرنسپل عرفان اکبر چوہدری ، چوہدری نوید وڑائچ ، قاری عطا الرحمن سالک اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک تھے۔اس موقع پر قرآن حفظ کرنے والے21 بچوں حافظ محمد زین سجاد، حافظ محسن علی، حافظ محمد عمر راو، حافظ حسین احسان، حافظ محمد مدثر، حافظ حیدر فخر الدین حافظ عون محبوب، حافظ عبد الرحمن، حافظ محمد عثمان، حافظ حمزہ مسعود ، حافظ محمد احمد، حافظ محمد عثمان سرفراز، حافظ داود ملک، حافظ محمد صفی اللّٰہ، حافظ عبد الرحمن ، حافظ امیر حمزہ ، حافظ منان، حافظ حیدر علی، حافظ حماد علی اور حافظ حمزہ فاروق کی دستار بندی کی گئی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے جس نے قرآن کریم میں مہارت حاصل کرلی ہو وہ معزز فرشتوں کے ساتھ ہوگا جو سفیر اور نیکوکار ہیں۔ ان کا کہا کہ چونکہ قرآن کریم آخری کتاب ہے اور ہمیشہ کے لیے ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا زمہ خود لیا ہے اور ایسی حفاظت فرمائی کہ آج تک شرق و غرب میں اس کے لاکھوں حافظ موجود ہیں۔ مقررین نے کہا تھا کہ قرآن کریم کے حفاظ کو اللہ تعالیٰ نے بہت فضلیت سے نوازا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مختلف احادیث مبارکہ میں حفاظ کے بیسیوں اعزازات و امتیازات کا تذکرہ فرمایا ہے جو قیامت کے دن قرآن کریم کے حفاظوں کو عطا ہوں گے۔اللہ تعالیٰ قیامت کے دن حافظ قرآن کریم کو اپنے خاندان کے دس افراد کی سفارش کا حق دینگے جو اس کی سفارش پر جنت میں ہوں گے۔ مقررین نے کم سن بچوں کی جانب سے کم مدت میں حفظ قرآن کی تکمیل کو قرآن کا اعجاز قراد دیا اور حفاظ کرام کو اس بات کی تاکید کی کہ حفظ کو برقرار رکھنے کے لیے بلا ناغہ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ انہوں نیکہا کہ حفظ قرآن پر جتنی خوشی انسان کو حاصل ہوتی ہے وہ بڑی سے بڑی ڈگری حاصل کرنے پر نہیں ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…