جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

رابی پیرزادہ بہاولپور کے مظلوم خاندان کی آوازبن گئیں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)شوبزکوخیر بادکہہ کرفلاحی سرگرمیاں کرنے والی رابی پیرزادہ بہاولپور کے مظلوم خاندان کی آوازبن گئیں، اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزداراور آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ظالموں کے ساتھ مل گئی ہے

،مظلوم خاندان کی بیٹی کو تلاش کرکے دیا جائے،ایسی نوبت کیوں آئے کہ لوگ بیٹیاںپیدا نہ ہونے کی دعائیں مانگیں۔مظلوم خاندان کی روداد پر مبنی ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہ خاندان بہاولپورسے میرے پاس آیاہے اوراس نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی کہانی بیان کی ہے ۔رابی پیرزادہ نے کہاکہ تھانہ صدربہاولپور کی پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لئے 60ہزار روپے لئے اوراب الٹا متاثرہ خاندان کو ہراساںکیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سناجا سکتاہے کہ ماں اور باپ کس طرح رورو کر دوہائیاں دے رہے ہیں اور باپ کہہ رہا ہے کہ اگر ریاست مدینہ میںیہ ظلم ہوناہے تو خدا کی ذات کسی کو بیٹیاں نہ دے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزداراور آئی جی پنجاب رائو سردارعلی خان سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اورغریب خاندان کی چار ماہ سے لاپتہ بیٹی کو بازیاب کر اکے دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…