پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے جنازہ کو روضہ رسول ﷺ کے سامنے رکھا تو پھر وہاں کیا معجزہ ہوا؟جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہو جائے گا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ رسول کریم کے وصال کے بعد مسلمانوں کے خلیفہ چنے گئے، آپؓ نے نبوت کے جھوٹے دعویداروں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور نبوت پر نقب لگانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اپنی وفات سے قبل حضرت علیؓ کو وصیت فرمائی تھی کہ ان کو آخری غسل حضرت علیؓ دیں۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ کے

سفر آخرت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں معروف عالم دین ثاقب رضا مصطفائی کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ وہ شخصیت تھے جنہوں نے نبی کریم کو وصال کے بعد غسل دیا تھا۔ حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ غسل کے وقت کچھ پانی آپ کے چشم خانوں میں ٹھہر گیا ، پہلے تو میں نے اس پانی کو روئی سے صاف کرنے کا سوچا مگر پھر خیال آیا کہ ایسا پانی مجھے اور کہاں سے ملے گا ، میں نے پھر ہونٹ قریب کر کے اس پانی کو نوش جان کر لیا ، حضرت علیؓ فرماتے ہیں وہ پانی نوش کرنے کے بعد میرا سینہ علوم معرفت کا خزینہ بن گیا۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے بھی وصیت فرماتے ہوئے حضرت علیؓ سے فرمایا تھا کہ اے علیؓ جب میں فوت ہو جائوں تو جن ہاتھوں سے رسول کریمﷺ کوغسل دیا تھا انہی ہاتھوں سے مجھے غسل دینا اور یہ بھی وصیت کی کہ مجھے نیا کفن نہ دینا، مجھے پھٹے پرانے کپڑوں میں کفن دیکر دفن کر دینا، اس لئے کہ نئے کپڑوں کا حقدار مرنے والے سے زیادہ جینے والا ہے، پھر فرمایا کہ جنازہ پڑھنے کے بعد میرے جسد خاکی کو اٹھا کر روضہ رسول کے پاس لے جانا اور عرض کرنا یا رسول اللہ یہ ابوبکر ؓ ہے اگر اُدھر سے حاضری کا کوئی اشارہ مل جائے تو پھر حضور کے قدموں میں دفن کر دینا ورنہ جہاں باقی مسلمانوں کو دفنایا جاتا ہے جنت البقیع میں پھر مجھے وہاں دفن کر دینا، حضرت انس بن مالکؓسے روایت ہے کہ جب آپؓ کا آخری وقت آیا تو حضرت علیؓ بھاگتے ہوئے آئےاور آپؓ کی زبان پر یہ لفظ تھے انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ اور آپؓ نے حضرت ابوبکرؓ کے چہرے سے کپڑا اٹھایا، اور یہ لفظ کہے کہ الیوم ان قطعت خلافۃ النبوۃ یعنی آج رسول اللہ کی خلافت ہم سے جدا ہو گئی، اس کے بعد حضرت صدیق اکبرؓ کو غسل دیا گیا ، اور غسل دینے کے بعد آپؓ کا جنازہ پڑھا گیا، اور پھرمدینہ انور کی گلیوں سے گھما کر رسول اللہ کے روضہ مبارک کے سامنے رکھ دیا گیا،اور یہ لفظ حضرت انسؓ کے ہیں ، کہتے ہیں کہ ہم ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو گئے، عرض کی کہ یار سول اللہ یہ حضرت ابوب بکر ؓ ہیں ، آپ کی قربت میں دفن ہونے کی اجازت مانگ رہے ہیں تو پھر ہم نے درود شریف پڑھنا شروع کر دیا، حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ روضہ رسول کا دروازہ بند تھا اور تالا لگا ہوا تھا ، اچانک تالا کھلااور پھر کنڈی بھی کھل گئی اور دروازہ کھل گیا اور اندر سے آواز آئی کہ یار کو یار سے ملا دوجو پہلے ہی یار کا انتظار کر رہا ہے حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ پھر رسول اللہ کی قربت میں حضرت سیدنا صدیق اکبرؓکی تدفین کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…