ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد اور چین کے شہر چنگ داؤ کے مابین سسٹر سٹی معاہدہ طے پا گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کے شہر فیصل آباد اور چین کے شہر چنگ داؤ کے مابین سسٹر سٹی معاہدہ طے پا گیا ہے،دونوں ممالک کی سسٹر سٹیز کے مابین معاہدے سے صنعتی تعاون،دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون، بزنس ٹو بزنس تعاون، کلچراور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون ہوگا۔ جمعہ کو اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ، چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چین کے شہر چنگ داؤ کے مئیرڑاؤ ہاؤزی،کمشنر فیصل آبادتقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ، چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق،چین کے سفیر، سسٹر سٹی کے مئیر،دونوں ممالک کے حکام کو اس تقریب میں شرکت پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) فلیگ شپ منصوبہ یے،پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سسٹر سٹیز کے مابین معاہدے سے صنعتی تعاون،دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون، بزنس ٹو بزنستعاون، کلچراور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعوت پر چین کے سابق سفیر یاہو جنگ نے فیصل آباد کے دو روزہ دورہ میں کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں، زراعی یونیورسٹی کا دورہ اور دیگر سرگرمیوں کا حصہ بنے اور جس کا مقصد دو طرفہ تعاون یقینی بنانا ہے،اسی دورہ کے دوران میری درخواست پر سسٹر سٹی معاہدے پر کام کا آغاز ہوا اور موجودہ چینی سفیر نونگ رونگ نے اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد صنعتی شہرہے

جہاں بہترین روڈ انفراسٹرکچر، زرعی زمین اور علامہ اقبال اقتصادی زون ہے،فیصل آباد شہر کے ساتھ سسٹر سٹی معاہدے پر پاکستان میں چین اور چین میں پاکستان کے سفیر،میئر اور میونسپلٹی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سسٹر سٹیز معاہدے کو مزید موثر بنانے کے لئے چین کے شہر مئیرڑاؤ ہاؤزی کو

پاکستان دورہ کی دعوت دیتے ہیں۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں چنگ ڈاؤ اور فیصل آباد سسٹر سٹی کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شریک ہوں، چین، شنگھائی تعاون تنظیم لوکل اکنامک اینڈ ٹریڈ کوآپریشن ڈیمونسٹریشن زون اور فیصل آباد اقبال انڈسٹریل پارک کے درمیان تعاون کی یادداشت پر

دستخط کی پروقار تقریب کا حصہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سسٹر سٹی تعاون شہری سفارت کاری کا ایک اہم ذریعہ اور چین پاکستان تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی کے تحت، چین اور پاکستان نے صوبوں اور شہروں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے دس سے زائد پیئرز بنائے ہیں،امید ہے کہ چنگ ڈاؤ اور فیصل آباد سسٹر سٹی، تعلقات قائم کرنے کے لیے دوستی پل کا کردار ادا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…