پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کے ذاتی سامان کی نیلامی کا اعلان

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (آن لائن) جنوبی افریقہ کے سابق رہنما صدر نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں باغ بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ان کی فیملی نے عظیم لیڈر کی ذاتی اشیا کی نیلامی کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اہلخانہ نے نیلامی کے لیے نیلسن منڈیلا کی 100 سے

زائد چیزیں پیش کی ہیں جنہیں 11 دسمبر کو نیویارک میں نیلام کیا جائے گا۔100 اشیا میں نیلسن منڈیلا کی مختلف تقریبات میں پہنی گئی شرٹس جن میں وہ کپڑے بھی شامل ہیں جو انہوں نے 1998 اور 2003 میں برطانوی ملکہ سے ملاقات کے دوران پہنے تھے۔نیلامی میں چار صفحات پر مشتمل خط بھی شامل ہے جو منڈیلا نے 1976 میں روبن جزیرے کی جیل سے قید کے دوران لکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما اور دیگر سربراہان مملکت کے تحائف کے علاوہ عظیم رہنما کی عینکیں، بریف کیس بھی فنڈ کے لیے فروخت کی جائیں گی۔نیلسن منڈیلا کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے والد سیاحت کے لیے کچھ کرنا چاہتے تھے، اور ان کے خواب کو پورا کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پارک کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے، اور انہیں یقین ہے کہ یہاں ا?کر شہری ان کے والد کی زندگی سے بہت کچھ سیکھ کر نکلیں گے۔مشرقی کیپ میں ایک قبائلی سردار کے خاندان میں پیدا ہونے والے منڈیلا نے جوہانسبرگ میں وکالت پڑھی اور افریقن نیشنل کانگریس میں شامل ہو کر نسل پرستی کے خلاف لڑائی میں حصہ لیا۔اور پوری زندگی پوری زندگی سیاہ فام افراد کو ان کے حقوق دلانے کے لیے وقف کئے رکھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…