پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

ناقص پالیسی ، آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا سبزیوں کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )جڑانوالہ میں محکمہ فوڈ کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا مارکیٹ میں آٹا 80 روپے فی کلو جبکہ گندم 2350 روپے فی من فروخت ہونے لگی تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم کا کوٹہ فلور ملز مالکان کو 1950 روپے فی من کے حساب سے جاری کیا جا رہا ہے تاکہ آٹا حکومتی نرخوں میں فروخت کروایا جا سکے

لیکن محکمہ فوڈ کی ناقص پالیسیوں کی بدولت کوٹہ صرف فلور ملز کو جاری کیا جا رہا ہے اور آٹا چکیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے مہنگی گندم خرید کر مہنگے داموں آٹے کی فروخت کر رہے ہیں جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر آٹا چکیوں سے خریدتے ہیں جہاں سے با آسانی آٹا مل جاتا ہے جبکہ آٹا چکی مالکان کو گندم کا سرکاری کوٹہ جاری نہ کرنا عوام کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے شہریوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا چکیوں کو سرکاری کوٹہ فراہم کیا جائے تاکہ عوام تک سستا اور معیاری آٹا پہنچ سکے۔ دوسری جانبجڑانوالہ شہر میں سبزیوں کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں دوکانداروں نے ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے سے انکار کر دیا ہے انتظامیہ اس پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ فوٹو سیشن کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ شہر میں بھی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں سبزیاں غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں آلو 80 روپے ادرک 600 روپے پیاز 50 روپے سبز مرچ 100 روپے لہسن 200 روپے مٹر 200 روپے گوبھی 100 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ سبز منڈی میں کسی بھی دوکاندار نے گورنمنٹ کی طے شدہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…