اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حکومت نے زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کر دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے کمرشل بنیادوں پر زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کو زیر زمین پانی کی دستیابی کے حوالے

سے تین مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں سیف زون، سیمی کریٹیکل زون اور کریٹیکل زونز میں سے زیر زمین پانی نکالنے کے ٹیرف کو مختلف رکھا گیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ یہ ٹیرف براہ راست عوام پر نہیں ہے بلکہ کمرشل بنیادوں پر بڑے پیمانے پر جو پانی نکالا جارہا ہے اس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ہے۔ لاہور میں صاف پانی کا کاروبار کرنیوالوں کا کہنا ہے اس کا اثر عوام پر ہی پڑے گا۔ پہلے ہی رواں سال پانی کی 19 لیٹر والی بوتل کی قیمت 70 روپے سے 90 روپے تک ہو چکی ہے۔ اس میں بجلی کی قیمتیں اور اے گریڈ پلاسٹک بوتل کی کاسٹ الگ اور ہر چھ ماہ میں فلٹرز کی تبدیلی پر آنے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…