پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

میرے دل میں کرکٹ کے اس لیجنڈ کیلئے کوئی عزت نہیں ہے کرس گیل نے بڑے کھلاڑی کو جھٹکا دے دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)کرس گیل نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ لیجنڈری فاسٹ باولر کوٹلی امبروز کیلئےمیرے دل میں کوئی عزت نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب کوٹلی امبروز نے کرس گیل سے متعلق کہا کہ

انہیں ورلڈ کپ کی ٹیم میں خود کار طریقے سے شامل نہیں کیا جانا چاہیے تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیم کا حصہ بننے سے قبل ان کے دل میں لیجنڈری فاسٹ بائولر کوٹلی امبروز کیلئے بے حد عزت و احترام تھا لیکن ان کے حالیہ بیان کی وجہ سے یہ عزت ختم ہو چکی ہے، انہوں نے اگر منفی تبصروں گریز نہ کیا تو پھر یونیورس بو س ’’کرس گیل ‘‘ فیس تو فیس ان کی کلاس لے سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے دستبردار ہوگئے تھے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل نے آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل کو چھوڑ دیا ہے۔خیال رہے کہ وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنے ہیں جس سے وہ یقینی طور پر اْکتا گئے ہیں۔کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اور خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے فریش رکھنا چاہتے ہیں اس لیے بائیو سیکیور ببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…