جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

“مجھے شطرنج کے پیادے کے طور پر استعمال کیا گیا،سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں۔۔۔ جمائمہ خان نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتادی‎

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سابق اور پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کے سابق شوہر کو سیاسی طور پر نشانہ بنانے کیلئے ’آلے‘ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔برطانوی اخبار ’ایوننگ اسٹینڈر‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 47 سالہ

برطانوی نڑاد جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ خود سے دگنی عمر کے شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ آسان نہ تھا اور جن سے انہوں نے شادی کی وہ کوئی عام شخص نہیں تھے۔جمائما گولڈ اسمتھ کے مطابق انہوں نے 21 سال کی عمر میں خود سے دگنی عمر کے ایسے شخص سے شادی کی تھی جو سیاسی طور پر مضبوط شخص تھے۔وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے کاہ کہ وہ سفید فام نسل سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ انہوں نے شادی سیاہ فام نسل کے شخص سے کی جو ان کی ثقافت کے بلکل بر عکس تھا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان پر نوادرات کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا تھاجس کی وجہ سے انہیں جلدی میں پاکستان چھوڑنا پڑا تھا، کیوں کہ مذکورہ الزام ان چند جرائم میں سے ایک ہے، جن کی پاکستان میں ضمانت نہیں ہوتی۔اگرچہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ ان پر نوادرات کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا تھا اور انہیں ’آلے‘ کے طور پر شوہر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان پر کس نے الزام لگایا اور انہیں کون ’مہرے‘ کے طور پر استعمال کرنا چاہتا تھا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان سے شادی کرکے جب وہ پاکستان منتقل ہوئیں تو بھارت میں موجود ان کی بہن سے لوگ پوچھتے تھے کہ ان کی بہن کس طرح پاکستان چلی گئیں؟انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ پاکستان منتقلی کے بعد ان کی ارینج میرج سے متعلق سوچ تبدیل ہوئی، پہلے وہ صرف محبت یا پسند کی شادیوں پر یقین رکھتی تھیں مگر انہوں نے پاکستان میں کئی ارینج میرجز ہوتے دیکھیں۔جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر عمران خان کے دوستوں کے بچے بضد ہوتے تھے کہ اگر ان کی ارینج میریج کروائی جا رہی ہے تو جمائما کو اس میں شامل کیا جائے ورنہ وہ شادی نہیں کریں گے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ ان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ(What’s Love Got To Do With It) کی کہانی بھی پاکستان میں ارینجڈ میریج کے گرد گھومتی ہے۔ان کے مطابق مذکورہ فلم کی کہانی ایک 30 سالہ خاتون فلم ساز کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ سے پاکستان ارینجڈ میریج کی شوٹنگ کرنے پہنچتی ہیں اور پھر فلم میں کئی نئے موڑ آتے ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ انہوں نے واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ (What’s Love Got To Do With It) کی کہانی کو لکھنے میں ایک دہائی لگائی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم سے متعلق بھی باتیں کیں اور بتایا کہ سلیمان کی عمر 24 جب کہ قاسم کی عمر 22 سال ہے اور دونوں کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…