پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر عبد القدیر خان اسلام کے ہیرو تھے ، بابر اعوان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوازن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان اسلام کے ہیرو تھے ،کوئی شخص جب تک خطرات مول نہیں لیتا اس وقت تک بڑا آدمی نہیں بن سکتا،وزیر اعظم سے بات کرکے

اسلام آباد کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے ۔وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان اسلام کے ہیرو تھے۔انہوںنے کہاکہ کوئی شخص جب تک خطرات مول نہیں لیتا اس وقت تک بڑا آدمی نہیں بن سکتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان عام سرزمین نہیں یہ اللہ کی خاص مہربانی ہے،ٍڈاکٹر قدیر خان کو مشکلات کا علم تھا انہوں نے خود یہ راستہ چنا۔انہوںنے کہاکہ اصل کپتان وہ جو اس وقت لینڈنگ کرائے جب طوفان ہو اور نظر بھی کچھ نہ آرہا ہو۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جب ظلم ہوتا یے تو ہر انسان اور مسلمان تڑپتا ہے ،غیر ترقی یافتہ ملک کیلئے ڈاکٹر قدیر خان بہت بڑا تحقہ تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے تو ابھینندن کو مزیدار چائے پلا کر بھیجا تھا۔ بابر اعوان نے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان اور ان کے بچے اس ملک کے محسن ہیں ،وزیر اعظم سے بات کرکے اسلام آباد کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان رات کو جاگتے تھے اور ہم سب سکون سے سوتے،شکرالحمدللہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کی صورتحال میں سب نے کہا سال 89 کی صورتحال پیدا ہوگی لیکن نہیں ہوئی ،بارڈر مینجمنٹ کو بہترین طریقے سے ہینڈل کیا گیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…