جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ملتان انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج میں 48 طلبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان، لاہور (مانیٹرنگ، آن لائن) ملتان انٹرمیڈیٹ بور ڈ کے نتائج نے ایک ریکارڈ قائم کر دیا، امتحانات کے نتائج میں 48 طالب علموں نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے ریکارڈ بنا ڈالا، نتائج کے مطابق 81 ہزار 621 طلبا میں سے 80 ہزار 507 طلبا کامیاب ہوئے اور نتیجے کا تناسب 98.64 فیصد رہا۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے اْمیدواران نے اختیاری مضامین کے پرچہ جات دیے۔ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان(پارٹ ٹو) 2021 مورخہ 10جولائی سے شروع ہوئے اور امتحان میں 189529 امیدواران شرکت کی جن میں 92001 لڑکے اور 97528 لڑکیاں شامل ہیں۔سالانہ امتحان شرکت کرنے والے امیدواران کی سہولت کیلئے 462 امتحانی مراکز قائم کیے گیے تھے جبکہ دانش سکولوں کے طلباو طالبات کے لیے حاصل پور، چشتیاں، رحیم یار خاں، حرنولی پور، ڈی جی خاں، فاضل پور اور جند میں ایک ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا تھا۔ ضلع قصور میں لڑکیوں کے لیے 37،لڑکوں 32 ضلع شیخوپورہ میں لڑکیوں. 33 لڑکوں 25.، ننکانہ میں لڑکیوں 18 لڑکوں 14.. جبکہ ضلع لاہور میں لڑکیوں 132 اور لڑکوں 118.جبکہ لاہور مفصل میں لڑکیوں کے 22 اور لڑکوں کے لیے 22 امتحانء مراکز قائم کیے گئے تھے۔ امتحانی مراکز کے ماحول کو پر سکون اور کوڈ 19 کے حوالے سے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے اور اس سلسلہ میں سپریٹنڈنٹس کو اضافی ادائیگیاں بھی کی گئی۔ امتحانی مراکز کی بھر پور مانیٹرنگ کی اور موبائل انسپکٹرز،اقامتی انسپکٹرز، چیئرمین سکواڈ تشکیل دیے گئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ (www.biselahore.com)پر میسر ہے۔ اْمیدواران اپنے نتائج اپنے موبائل سے 80029پر رول نمبر بھیج کر بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحان مورخہ 27نومبر 2021ء کو شروع ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…