جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

چند بندے ارب پتی نہیں بلکہ کھرب پتی بن چکے ہیں، سیاستدانوں نے شوگر سیکٹر میں کارٹل بنا رکھے ہیں،خواجہ آصف شوگرمافیا کے خلاف پھٹ پڑے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف شوگرمافیا کے خلاف پھٹ پڑے اور کہاہے کہ سیاستدانوں نے شوگر سیکٹر میں کارٹل بنا رکھے ہیں، زیادہ تر شوگر ملز مالکان سیاستدان ہیں،

جو سیاستدان نہیں وہ بھی سیاستدانوں یا ان کی اے ٹی ایمز کے زیر اثر ہیں جبکہ چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ اگر چینی درآمد کرنے پرخرچ کم آتا ہے تو ملک می، شوگر ملیں بند کر دینی چاہیں۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں رکن کمیٹی خواجہ آصف نے ملک میں مہنگی چینی سے متعلق معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے شوگر سیکٹر میں کارٹل بنا رکھے ہیں شوگر ملز والے مافیا بن چکے ہیں ایک ایک سیاستدان کی 8 سے 10 شوگر ملیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو سیاستدان نہیں وہ بھی سیاستدانوں یا ان کی اے ٹی ایمز کے زیر اثر ہیں،چند بندے ارب پتی نہیں بلکہ کھرپ پتی بن چکے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ ملک کو شوگر ملز مالکان کے شکنجے سے نکالنے کی ضرورت ہے شوگر ملیں بند کرکے چینی درآمد کرنے کا جائزہ لینا ہوگا چئیرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرمبادلہ کپاس کی فصل سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے گنے کے بجائے کپاس اگانا ملک کیلئے زیادہ فائدہ مند ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر درآمدی چینی پر خرچ کم آتا ہے توملک میں شوکر ملیں بند کردینی چاہئیں اجلاس سابق چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر عظیم کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا معاملی زیرغور لایا گیا سیکرٹری فور سیکورٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈاکٹر عظیم کی سمری واپس لے لی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…