لاہور(این این آئی) بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والی یو ٹیوبر خاتون ہیکر نکلی ، بلیک میلنگ میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔لاہور سے گرفتار کی گئی خاتون حنا محمود سے تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں
بتایا گیا ہے کہ حنا محمود نے شہری کے ہاٹ میل، اسکائپ، انسٹاگرام کو ہیک کیا، اکائونٹ ہیک کرکے اس پردوخواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ایف آئی اے نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ حنا نے واٹس ایپ کے 2نمبرز کے ذریعے بھی خواتین کی ویڈیوز کو وائرل کیا، خاتون نے وی پی این کا سہارابھی لیا تاکہ اسے ٹریس نہ کیاجاسکے۔ایف آئی اے نے شہری اور خاتون کی شکایت پرموبائل ڈیٹا سے ہیکر کا سراغ لگایا ، خاتون ہیکرسے برآمدموبائل میں قابل اعتراض مواداور واٹس ایپ نمبرز پائے گئے۔ایف آئی اے کا کہنا ہیکہ ہیکر کے موبائل پر ویڈیوزوائرل کرنے کیلئے شہری کی آئی ڈیزاستعمال ہورہی تھیں جبکہ درخواست گزاروں کیخلاف قابل اعتراض مواد بھی موبائل فون سے برآمد ہوا۔