اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دفاعی چیمپئن نے میدان مار لیا ، کپ اپنے نام کر لیا ۔ نجی ٹی کے مطابق لاہور میں کھیلےجانے والے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرلیا
۔دوسری جانب نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں میچ کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض بولنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں سندھ کے خلاف آخری اوور میں بائیں ہاتھ کے 36 سالہ پیسر وہاب ریاض گرنے سے زخمی ہوگئے جس پر انہیں گرائونڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔وہاب ریاض کی بائولنگ کے دوران پہلے بیٹسمین میرحمزہ اور پھر رومان رئیس نے چھکا لگا کر بال کو تماشائیوں کے سٹینڈ میں پھیبکا۔اگلی گیند تیز بانسر کرانے کی کوشش میں ویاب ریاض گیند پھینکتے ہوئے خود پر قابو نہ پاسکے اور زمین پر گرگئے۔ زخمی ہونے پر انہیں گرائونڈ سے بایر لے جاکر طبی امداد دی گئی اور آخری گیند ثمین گل نے کروائی۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرل پنجاب کے کپتان وہاب ریاض کے پائوں اور کہنی پر معمولی چوٹ آئی ہے اور انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔