پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد میں ملاقا تیں، اعتماد کو ووٹ لیں یا پھر وزارت اعلیٰ کے منصب سے فوری مستعفی ہوجائیں، وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات نے جام کمال کو مشورہ دیدیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے ملاقاتوں میں وزیراعظم عمران سمیت دیگر اہم شخصیات نے وزیراعلی جام کمال کودو آپشنز دیدئیے جس میں وزیراعلی جام کمال اسمبلی میں جاکر اعتماد کو ووٹ لیں یا پھر وزارت اعلی کے منصب سے فوری مستعفی ہوجائیں لہذا جام کمال کے پاس

اب بھی وقت ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوجائیں بلوچستان میں سیاسی بحران کواب ختم ہوجانا چاہیے کیونکہ ایک ماہ سے تمام محکموں سمیت حکومتی امور رک چکے ہیں جس کا نقصان نہ صرف بلوچستان کے معیشت پر ہورہا ہے بلکہ عوام کوبھی متاثر کررہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے کہابلوچستان کی سیاسی بحران اب فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ہے وزیراعلی جام کما ل پر انکی ہی جماعت کے اراکین نے عدم اعتماد کرتے ہوئے دو ہفتے قبل ہی مستعفی ہونے کامشورہ دیا تھا مگر جام کمال اپنی ضد کے ڈٹے ہوئے تھے جس کے بعد مجبور ہوکر 14ناراض اراکین کی جانب سے وزیراعلی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار اسمبلی میں جمع کروادی عددی اعتبار سے جام کمال خان خود بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں اور انکی جانب سے ناراض اراکین کے گھر گھر جاکر بھی کرسی بچانے کے لئے کوششیں بھی سود ثابت ہوئی لہذا جام کمال اکثریت کا اعتماد کھوجانے کے بعد مستعفی ہوجانا چاہیے انہو ں نے کہا کہ جام کمال کواسلام آباد میں بھی جاکر مایوسی کا سامنا کرناپڑا انکی وزیراعظم عمران خان سمیت دیگراہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی جس میں انہوں نے جام کمال خان کے سامنے دو اپشنر رکھ دئیے جس میں پہلا اپشن یہ کہ وہ اسمبلی میں جاکر اعتماد کوووٹ لیں یا پھر دوسرے آپشن کے طور پروزارت اعلی کے منصب سے مستعفی ہوجائیں انہوں نے کہا کہ ہم ناراض نہیں بلکہ متحدحکومتی گروپ کی جانب سے حتمی فیصلہ یہی کہ مائنس (ون)جام کمال کے فارمولہ جس پر آج بھی تمام ساتھی متحد ہیں کہ جام کمال کے استعفے کے بغیر ایک انچ بھی آگے چلنا ناممکن ہیں اب بلوچستان کی سیاسی بحران دم توڑنے لگی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد بلوچستان کی وسیع تر مفاد کے خاطر ہیں کیونکہ اب مزید ایک عقل کے خاطر بلوچستان کوتباہی و بربادی کے دہانے پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہیں ون مین شو کی طرح جام کمال نے حکومت چلانے کی کوشش کی کہی مرتبہ کابینہ اجلاس ہو یا پھر مشترکہ پارلیمانی گروپس کے اجلاس جام کمال کو نشاندہی کراچکے ہیں کہ اپنارویہ درست کرئے حتی کہ بیورکریسی کی جانب سے بھی گلے شکوئے سامنے آتے رہے مگر جام کمال نے ہماری ایک بھی نہ سنی کہ آج اتحادی تو چھوڑیں انکے اپنی ہی جماعت لوگ ان سے نالاں ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…