لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ای چالان نادہندہ نکلے۔ سیف سٹی اتھارٹی نے سات چالان جمع نہ ہونے پر فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو روک لیا تھا۔ فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پکڑے جانے پر برہم ہوگئے، فیاض الحسن چوہان نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔ آئی جی کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا جبکہ فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ بھی لگی تھی۔