اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

2008کے برفانی طوفان میں جوبائیڈن کی مدد کرنے والا افغان مترجم افغانستان سے ڈرامائی انداز میں فرار ہونے میں کامیاب

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی ) 2008 کے افغان برفانی طوفان میں امریکی صدر جو بائیڈن کو بچانے میں مدد کرنے والا افغان مترجم امان خلیلی اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان سے نکل گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق

امان خلیلی فیملی کے ہمراہ زمینی راستے سے پاکستان میں آیا اورامریکی طیارے میں دوحہ روانہ ہوا۔پاسپورٹ نہ ہونے پرامان خلیلی مزار شریف سے پرواز میں سوارنہیں ہوسکتے تھے جس کے بعد خلیلی اورانکلی فیملی دودن سفرکرکے زمینی راستے سے پاکستان پہنچی اور 5 اکتوبر کوسرحد عبور کی۔غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی میڈیا نے افغان مترجم کے افغانستان سے انخلا کی خبر دی تھی۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ خاندان کو خصوصی امیگریشن ویزا فراہم کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کررہا ہے۔واضح رہے کہ افغان مترجم 2008 میں برفانی طوفان میں پھنسنے والے اس وقت کے سینیٹر اور موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ریسکیو مشن میں شامل تھا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…