بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بینائی کھو دینے والے دو بچوں کی بینائی 13 سال کے بعد بحال، خاندان کی خوشی دیدنی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں دو کم سن حقیقی بھائیوں کی بینائی چھن جانے کے بعد وہ مسلسل 13 سال تکلیف اور پریشانی میں رہے مگردونوں بچوں کی بینائی لوٹ آئی ہے اور وہ عام بچوں کی طرح دیکھ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں بھائیوں اسامہ اور عبدالکریم الزایدی کے والد اپنے بیٹوں کی بینائی واپس آنے پر بہت خوش ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ بچے ایک موروثی مرض کے باعث بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔ انہیں یہ عارضہ جین میں تغیر کی وجہ سے موروثی ریٹینوپیتھی RPE65 کے باعث پیش آیا تھا تاہم علاج میں مسلسل 13 سال لگ گئے۔ یہ ایک مہنگا علاج ہے۔ ابھی ان دنوں بچوں کی ایک ایک آنکھ کی بینائی واپس آئی ہے۔14 اور 16 سال کی عمر کے دو نوجوانوں کی ریاض کے شاہ خالد آئی اسپیشلسٹ اسپتال میں ایک میڈیکل ٹیم کی سرجری کی۔اس میں جین تھراپی اور انجکشن کا استعمال کرتے ہوئے لکسٹورنادوا کا استعمال کیا گیا۔ یہ دنیا کے جدید ترین علاج کے طریقوں میں سے ایک ہے اور آپریشن کے نتیجے میں ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی بینائی اسی طریقہ علاج سے واپس آئی ہے۔دونوں نوجوانوں کے والد الزایدی نے بتایا کہ اسامہ اور عبدالکریم کی آنکھوں آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ اس مرحلے کو مکمل کرنے پرپورا خاندان بہت زیادہ خوش ہے۔ اب تک ان بچوں کی ایک ایک آنکھ کا آپریشن کامیاب ہوچکا ہے اور دوسری آنکھوں کے آپریشن کا انتظار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے رات کے وقت خاص طور پر اندھیری گلیوں میں بینائی کی کمزوری کے باعث مشکلات کا سامنا کرتے تھے۔ اب علاج نے بینائی کے میدان کو وسیع کردیا ہے۔ ہم انتظار کررہے ہیں کہ اگلے آپریشن میں وژن کی طاقت مزید بہتر ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…