اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیٹے آریان خان کی گرفتاری ٗ شاہ رخ خان نے کھانا اور سونا چھوڑ دیا، قریبی دوست کا انکشاف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)بالی ووڈ سپر سٹارشاہ رخ کے قریبی دوست نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار خود کو بہت پرسکون اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔اداکار کے دوست نے مزید بتایا کہ جب سے آریان منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شاہ رخ ٹھیک طرح سے سو نہیں پائے، نہ ہی وہ صحیح سے کھانا کھا رہے

ہیں، بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کا خیال تھا کہ آریان کی ضمانت منظور ہوجائے گی اور وہ گھر لوٹ آئے گا جب کہ اداکار نے پیر سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کرنا تھا لیکن توقعات کے برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی جس کے باعث اداکار نے اپنے کام کو ملتوی کردیا۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈرگ کیس میں گرفتاری پر شاہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائٹر کا بیٹا ہے، یقیناً فائٹ بیک کریگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ممبئی میں لنگر انداز گوا جانے والے کروز شپ پر جاری پارٹی میں منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان سمیت کئی افراد کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے گرفتاری کے بعد سے کئی بالی ووڈ شخصیات نے شاہ رخ کی حمایت کی، ان میں اب نیا اضافہ ان کے مایا میم صاحب کے شریک اداکار راج ببر ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں راج ببر نے کہا کہ سخت حالات سے شاہ رخ خان گھبرانے والے نہیں۔انہوں نے آریان کو فائٹر کا بیٹا بھی قرار دیا، انکا مزید کہنا تھا کہ آج آریان سخت حالات سے نبرد آزما ہوکر بہت کچھ سیکھ کر نکلیں گے، پلٹ کر اسکا مقابلہ کرینگے، میری نیک تمنائیں آریان کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…