جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات قومی صدمہ ٗ شہباز شریف نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات ایک قومی صدمہ ہے، حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابل فخر تاریخ

اور جدوجہد کا نام تھا ،ان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی، پاکستان اور قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی ،ان کی زندگی پاکستان سے محبت کی کہانی ہے، اسلام اور پاکستان ہی ان کا مطمع نظر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان اور اس کے مفادات کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے مادی مفادات کے بجائے پاکستان کے لئے کام کرنا پسند کیا ،اللہ تعالی پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو توشہ آخرت بنا دے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔دوسری جانب مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدا لقدیر خان نے ملک کی بہت خدمت کی، ملکی دفاع کیلئے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وہ حقیقی معنوں میں ایک مرد مجاہد تھے۔ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر ہر دل غمگین ہے۔

انہوں نے عملی طور پر پاکستان کو دفاعی طاقت بنایا۔ شب و روز کی انتھک محنت کے بعد 1998 میں ایٹمی دھماکے کر کے انہوں نے پاکستان کو جوہری طاقت بنانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔ناظم سیاسی امور چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کی بدولت آج ہم ایک مضبوط دفاعی قوت کے حامل ہیں،وہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ تھے،اللہ تعالی ان کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے اور درجات بلند کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…