بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

مٹی سے بنے دنیا کے سب سے بڑے شہر کے لیے 18 کروڑ اینٹوں کی تیاری کا منصوبہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں الدرعیہ کمپنی فار ڈیولپمنٹ کے سربراہ جوناتھن ٹیمز نے انکشاف کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے شمال میں ایک فیکٹری تعمیر کی جائے گی

جہاں کچی مٹی کے گارے کی 18 کروڑ اینٹیں تیار کی جائیں گے۔ یہ اینٹیں الدرعیہ میں مٹی سے بنا دنیا کا سب سے بڑا شہر تعمیر کرنے میں استعمال ہوں گی۔عرب ٹی وی سے بات چیت میںٹیمز نے بتایا کہ الدرعیہ گیٹ وے کی تعمیر کا کام جاری ہے جو ہاتھوں سے تیار کردہ مٹی کی اینٹوں سے بنایا جا رہا ہے۔ یہ اسی طرح بنایا جا رہا ہے جیسا کہ مملکت میں 300 برس قبل بنایا گیا تھا۔ یہ گیٹ وے دنیا میں مٹی کے سب سے بڑے شہر کا مرکزی دروازہ ہو گا۔ ٹیمز نے مزید بتایا کہ الدرعیہ میں کل 38 ہوٹل ہوں گے جن میں سے 25 ہوٹل گیٹ وے کے منصوبے میں شامل ہیں۔ ان کی تعمیر کا کام 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں الدرعیہ میں 6 مرکزی عجائب گھر بھی ہوں گے۔مزید برآں گیٹ وے کے منصوبے میں الدرعیہ اسکوائرپر ریٹیل کاروبار کے واسطے ایک مرکزی منصوبہ ، ایجوکیشن اکیڈمی، کنگ سلمان یونیورسٹی اور دیگر منصوبے اور ملحقہ تنصیبات بھی ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…