ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور جھٹکا، بڑی کمپنی نے فارغ کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ، این این آئی)آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک اور جھٹکا، بڑی کمپنی نے انہیں فارغ کر دیا، میڈیا ذرائع کے مطابق تعلیمی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشن

نے شاہ رخ خان کو فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اشتہارات بھی بند کردیے ہیں، معروف اداکار شاہ رخ خان تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کے 2017ء سے برانڈ ایمبیسڈر تھے، کمپنی انہیں سالانہ تین سے چار کروڑ روپے دے رہی تھی، آریان خان کے معاملے کے بعد کمپنی نے وقتی طور پر شاہ رخ خان سے معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ دوسری جانب سابق بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔آریان خان کو گزشتہ اتوار کو ممبئی میں گوا جانیوالے ایک کروز شپ میں ایک پارٹی میں شرکت پر دیگر افراد کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھاجس کے بعد سے بالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں اور شخصیات نے ان کی حمایت کی اور اب سومی علی بھی ان کے دفاع کیلئے آگے آئی ہیں۔سومی علی نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے تجربات بھی بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کیا کچھ استعمال نہیں کرتے؟ سب کو پتہ ہے، مجھے بہت غصہ آرہا ہے، آریان کو گھر جانے دینا چاہیے اور ایک موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی 15 برس کی عمر میں ڈرگز کا استعمال کیا، مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…