جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس نے ایران کی مکمل حمایت کر دی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو،مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکنیت کے لیے روس نے ایران کی حمایت کر دی ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روسی حکومت شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی

مستقل رکنیت کی حمایت کرتی ہے۔سرگئی لاوروف کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف روس بلکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بیش تر ممالک اس تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔دوسری جانب عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے بتایاہے کہ اسرائیلی اور امریکی سیکیورٹی حکام کا اہم اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا جس میں دونوں فریقوں کے درمیان انٹیلی جنس امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سرکاری عبرانی ریڈیو سٹیشن نے بتایا کہ اس اجلاس میں اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ایئل ہلٹا اور ان کے امریکی ہم منصب جیک سلیوان شریک ہوئے۔ذرائع نے مزید کہا کہ یہ اجلاس ایرانی جوہری کے علاوہ کئی غیر متعین انٹیلی جنس امورپر بات چیت کی گئی۔ریڈیو نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک غیرمعمولی اجلاس جس میں اسرائیلی فریق کو مطلع کیا گیا کہ بائیڈن انتظامیہ تہران کے ساتھ سفارتی نقطہ نظرکی پابند ہے لیکن جب ضروری ہوا تو وہ دوسرے آپشنز کا سہارا لے گا تاکہ تہران کو ایٹمی ہتھیاروں

کے حصول سے روکا جاسکے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کو جوہری بم بنانے کے لیے کافی مقدار میں افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے لیے جو عرصہ درکار تھا وہ ایک سال سے کم ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…