منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

” آپ سے بدبو آتی ہے“ لاہور میں سنگ دل اولاد نے ماں اور باپ کو گھر سے نکال دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں 8 جوان بچوں کا معذور والد راوی پل کے پاس ایک جھونپڑی میں زندگی گزارنے پر مجبور، کہتا ہے اولاد نے یہ کہہ کر گھر سے نکال دیا کہ آپ سے بو آتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹانگ سے معذور 70 سالہ خضر حیات اور اس کی اہلیہ زبیدہ ایک جھونپڑی میں

کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کی سگی اولاد نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے، خضر حیات شوگر کے مرض میں مبتلا ہوکر اپنی ایک ٹانگ کھو چکے ہیں جبکہ اسی موذی مرض نے زبیدہ بیگم کو بھی چلنے پھرنے سے قاصر کردیا ہے۔زبیدہ کا کہنا ہے کہ میرے بچے کہتے ہیں تم سے بو آتی ہے۔ خضر حیات نے بتایا کہ بچے کہتے تھے گھر میں رہنا ہے تو پیسے دو میں نے بچوں کو پالنے میں اپنا سب کچھ صرف کردیا میں ان کی یہ شرط پوری نہ کرسکا لہذا انہوں نے ہمیں گھر سے نکال دیا، ہمیں گھر سے نکالتے ہوئے ہمارے بچوں نے کہا تھا آج ہمارے لیے ہمارے ماں باپ مرگئے، ہماری اولاد اپنے قول کی پکی نکلی کیونکہ اس دن سے کسی نے آکر ہماری خیر خبر نہیں لی۔جھونپڑی میں رہنے والا یہ مفلس اور مجبور جوڑا چائے بنا کر بیچتا ہے جس سے وہ دن میں اپنے کھانے پینے کیلئے کچھ پیسے کمانے کے قابل ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…